پاکستان
11 جون ، 2013

سندھ کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا ،17 جون تک پیش ہوسکتا،شرجیل میمن

سندھ کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا ،17 جون تک پیش ہوسکتا،شرجیل میمن

کراچی …سندھ کے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا اور امکان ہے کہ بجٹ سترہ جون کو پیش کردیا جائے، سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا صوبے کے مفاد میں تمام پارٹیوں کو یکساں ہونا چاہئے ، وفاق میں تھے تو کسی صوبے کا حق نہیں چھینا تھا ۔سندھ کو این ایف سی کے تحت پورا حصہ نہیں ملا انھوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لئے تمام پارٹیوں کو ایک نظر آنا چاہئے ایک سوال پر انھوں نے بیا یا کہ دس ہزار کیوسک پانی سندھ کا چوری ہورہا ہے پانی ٹیل تک نہیں پہنچ رہا جس کی وجہ سے کاشت کار پریشان ہیں۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ توقع ہے کہ سندھ کا بجٹ سترہ جون کو پیش کردیا جائے گا صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر سندھ کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا۔

مزید خبریں :