13 جون ، 2013
ملتان…فلم اور اسٹیج کی معروف اداکارہ لیلیٰ کو ملتان میں چیک ڈس آنر ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق اداکارہ لیلیٰ نے مقامی تھیٹر کے پروڈیوسر شیخ نعیم سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے ادھار لئے اور رقم کی واپسی کے لئے چیک دیا گیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا پرڈویوسر شیخ نعیم کی درخواست پر اداکارہ لیلیٰ کو پولیس تھانہ کینٹ نے مقدمہ درج کر کے مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کر ادکارہ لیلیٰ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اداکارہ لیلیٰ کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب اداکارہ لیلیٰ کا کہنا تھا کہ اس کی اس مقدمہ میں شیخ نعیم سے صلح ہو گئی تھے اور اس یقین دہانی پر کہ میرے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی پر میں ملتان پرفارم کرنے آئی تھی تاہم جس نے بھی مجھے گرفتار کروایا اس سے بے عزتی کا بدلہ لوں گی۔