انٹرٹینمنٹ
13 جون ، 2013

ملتان:اداکارہ لیلیٰ گرفتاری کے دوگھنٹے بعد رہا

ملتان:اداکارہ لیلیٰ گرفتاری کے دوگھنٹے بعد رہا

ملتان…رومانوی داستان کی لیلیٰ مجنوں کے عشق میں گرفتار ہوئی لیکن آج کی لیلیٰ ملتان کے تھانہ کینٹ میں چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں گرفتار ہوئیں اور دوستو ں کی مدد سے صلح صفائی ہونے کے بعد رہا ہونے میں کامیاب ہوئیں۔ اداکارہ لیلیٰ نے گاڑی خریدنے کے لئے ملتان کے ایک ڈرامہ پروڈیوسر شیخ نعیم سے لئے چار لاکھ ادھار ،لیکن دو سال گزر نے کے باجودلیلیٰ نے رقم واپس نہ کی تو بلاآخر پروڈیوسر نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرادیا،پولیس نے اداکارہ لیلیٰ کو گرفتار کرکے تھانے لے آئی، اداکارہ لیلیٰ کے تھانہ پہنچتے ہی اُس کے پرستاروں کی بڑی تعداد بھی اسکی خیریت دریافت کرنے تھانہ پہنچ گئی اور بالا اخر لیلیٰ اور ڈرامہ پروڈیوسر کے مشترکہ دوستوں نے دونوں میں صلح کرادی اور لیلیٰ کو دو گھنٹے بعد ہی تھانہ سے رہائی مل گئی تاہم یہ معمہ حل نا ہوسکا کے رہائی رقم ادا کر کے ملی یا رقم ادا کرنے کے وعدے پر ۔

مزید خبریں :