13 جون ، 2013
لندن… سری لنکا نے انگلینڈ کے خلا ف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لندن کے اوول گراوٴنڈ پرآئی سی سی چیمپینزٹرافی کے گروپ اے کے آجکھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے میزبان انگلینڈ کے خلاف میچ جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،اور گریم سوان کو جیمز ٹریڈویل کی جگہ پرلایاگیا ہے۔انگلش ٹیم الیسٹر کک کپتان ، آئن بیل، جوناتھن ٹراوٴٹ،جو روٹ،ایون مورگن،روی بوپارا، وکٹ کیپر جو زبٹلر، ٹم برسنن،اسٹیورٹ براڈ،گریم سوان، جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے۔ دوسری جانب سری لنکا نے بھی انگلینڈ سے شکست کے بعد اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔سری لنکن ٹیم کوسل پریرا،تلکا رتنے دلشان، کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے، دنیشن چندی مل، اینجلو میتھیوز، لاہیور تھری مین، نوان کلا سیکرا، رنگانا ہیرتھ،شامندا ارنگا اور لاستھ مالنگا پر مشتمل ہے۔