پاکستان
14 جون ، 2013

متحدہ کی نماز جمعہ کے بعد سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کرنیکی اپیل

متحدہ کی نماز جمعہ کے بعد سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کرنیکی اپیل

کراچی… متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ بھر میں یوم سوگ کے موقع پر بھرپورتعاون کرنے پررابطہ کمیٹی نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے ٹرانسپورٹ برادری، تاجراور دکاندار بعد نماز جمعہ اپنی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کی اپیل کردی۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن آصف احمد کے ماورائے عدالت قتل اورمسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان محمد حسین اورمحمد مسلم کے بہیمانہ قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر کے تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں ، ٹرانسپورٹرز اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایم کیوایم کی اپیل پر شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کااظہار کیا اور ماضی کی طرح ایم کیوایم سے بھرپورتعاون کرکے یوم سوگ کو کامیاب بنایا۔رابطہ کمیٹی نے تاجروں ، دکانداروں اورٹرانسپورٹ برادری سے اپیل کہ وہ بعد نماز جمعہ اپناکاروبار،ٹرانسپورٹ اوردیگرسرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کردیں۔

مزید خبریں :