14 جون ، 2013
لاہور…پنجاب سے خواتین کی مخصوص قومی اور صوبائی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ،پنجاب سے خواتین کی واحد قومی نشست مسلم لیگ ن کے حصے میں آئی جس کے لیے مسلم لیگ ن کی امیدوار شکیلہ خالد لقمان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،پنجاب اسمبلی کی نو مخصوص نشستیں بھی مسلم لیگ ن کا حق بنی ہیں، ان نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن کی امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ،ان امیدواروں میں زیب النساء، نبیرہ عندلیب ،ظل ہما ،ڈاکٹر عائشہ پاشا،راحیلہ یحیٰ ،شازیہ کامران ، شازیہ طارق اور حنا پرویز بٹ شامل ہیں ۔خواتین نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ الیکشن کمشن پنجاب کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کل کی جائے گی ۔