پاکستان
14 جون ، 2013

قبائلی علاقے: نقل مکانی کرنے والوں کو واپس بھیجنے کا انتظام

قبائلی علاقے: نقل مکانی کرنے والوں کو واپس بھیجنے کا انتظام

پشاور…فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے باعث نقل مکانی کرنے والے ایک لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو سال رواں کے دوران واپس ان کے علاقوں کو بھیجنے کا انتظام کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ارشد خان نے جیونیونیوز کو بتایا کہ مہمند اور باجوڑ سمیت بیشتر قبائلی ایجنسیوں میں امن قائم کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد اس سال شورش کے باعث نقل مکانی کرنے والے ایک لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو واپس بھیجا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ باجوڑ اور مہمند کے بارہ سوخاندان ،پاڑہ چمکنی کے 10 ہزارخاندان جنوبی وزیرستان کے 1560خاندان جبکہ شلوبر کے 1500متاثرہ خاندانوں کو دوماہ کے دوران واپس بھیجا جائے گا۔

مزید خبریں :