پاکستان
14 جون ، 2013

جناح اسپتال ہڑتال،سندھ ہا ئی کورٹ نے نوٹس جاری کردیئے

جناح اسپتال ہڑتال،سندھ ہا ئی کورٹ نے نوٹس جاری کردیئے

کراچی…سندھ ہا ئی کورٹ نے جناح اسپتال کراچی میں ہونے والی ہڑتال پر صوبائی حکومت ،محکمہ صحت،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ایڈمنسٹریٹرکو16 جولائی کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہا ئی کورٹ میں درخواست گزار رانا فیض کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جناح اسپتا ل میں ڈاکٹروں اور انتظامیہ کے درمیان چار جون سے دس جون تک جاری رہنے والی ہڑتال کے باعث تین افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں مریضوں کو پریشانی کا سامنا کا رہا ۔غیر قانونی ہڑتال کے باعث تین افراد کے جاں بحق ہو نے پر ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔عدالت کی جانب سے اس سلسلے میں فریقین کو16 جولائی کے لیئے نوٹسسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :