پاکستان
14 جون ، 2013

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 17جون کو طلب

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 17جون کو طلب

لاہور…گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 17جون کو طلب کر لیا،اجلاس میں مالی سال دو ہزار تیرہ چودہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا،پیر کی سہ پہر ساڑھے چار بجے بلائے گئے اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کریں گے ،وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ تجاویز پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام ،تعلیم اور صحت پر زیادہ رقوم مختص کیے جانے کا امکان ہے ۔ راولپنڈی ،اسلام آباد اور ملتان میں میٹرو بس سروس کیلیے رقم مختص کرنے اور زرعی ٹیکس کی وصولی کیلیے نظام وضع کرنے کی تجاویز بھی پیش کرنے کا امکان ہے،اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل بجٹ تجاویز صوبائی کابینہ سے منظور کرائی جائینگی۔

مزید خبریں :