پاکستان
14 جون ، 2013

منیر ملک کواٹارنی جنرل بنانے کے فیصلے کو سراہتے ہیں ،سندھ بار کونسل رہنماء

 منیر ملک کواٹارنی جنرل بنانے کے فیصلے کو سراہتے ہیں ،سندھ بار کونسل رہنماء

کراچی…سندھ بار کونسل کے رہ نماوٴں نے تین نومبر کو وکلاء پر تشدد میں ملوث شخص کو وزیرقانون بنانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منیر اے ملک کو اٹارنی جنرل بنانے کے فیصلے کو سراہا ہے۔سندھ بار کونسل کے چئیرمین محمد عاقل اور محمودالحسن نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تین نومبر کو وکلاء کو نشانہ بنانے والوں کو کلیدی عہدے دینے پر وکلاء کوتحفظات ہیں۔جن لوگوں نے وکلاء پر تشدد کرایا اسے قانون کا وزیربنانا درست نہیں۔رہ نماوٴں نے منیراے ملک کو اٹارنی جنرل بنانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ منیراے ملک نہ غلط ایڈوائس دیں گے نہ حکومت کے غلط کام کا دفاع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو وقت دے رہے ہیں کہ وہ اچھے لوگوں کو تعینات کرے تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جاسکے۔

مزید خبریں :