پاکستان
14 جون ، 2013

خسرہ پر کنٹرول کیلیے دن رات کام کر رہے ہیں ، طاہر سندھو

خسرہ پر کنٹرول کیلیے دن رات کام کر رہے ہیں ، طاہر سندھو

لاہور…پنجاب کے وزیرصحت طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ خسرہ کی وباء سنگین مسئلہ ہے ،اس پر قابو پانے کے لیے دن رات کام کیا جا رہا ہے ،صوبائی وزیر صحت طاہر خلیل سندھو نے لاہور میں گنگا رام اسپتال کا اچانک دورہ کیا ،وہ اسپتال کی ایمرجنسی اور خسرہ وارڈ گئے اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا ،انہوں نے لوگوں کی شکایات سنیں اور احکامات جاری کیے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ خسرہ کی روک تھام کیلیے سرکاری سطح پر کام کیا جا رہا ہے،انہوں نے بتایا کہ صحت سے متعلق مسائل اور شکایات کے ازالہ کیلیے اسپیشل کمپلینٹ سینٹر14جون سے کام شروع کر دینگے ۔

مزید خبریں :