پاکستان
14 جون ، 2013

ایل این جی کوٹہ :قانون پر مکمل عمل درآمد کیا جائے،سپریم کورٹ

 ایل این جی کوٹہ :قانون پر مکمل عمل درآمد کیا جائے،سپریم کورٹ

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایل این جی کوٹہ دینے کے حوالے سے قانون پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے اور طریقہ کار شفاف بنایا جائے ۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت کی۔پاکستان گیس پورٹ لمیٹیڈ کے وکیل حامد شاہد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایل این جی کنٹریکٹ کا طریقہ کار شفاف ہونا چاہیے ، بعد میں عدالت نے حکم دیا کہ ایل پی جی کوٹہ پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے اور کیس نمٹا دیا۔

مزید خبریں :