پاکستان
14 جون ، 2013

ڈرون حملوں پر نوازشریف کے موٴقف سے مکمل اتفاق کرتے ہیں،حامدکرزئی

 ڈرون حملوں پر نوازشریف کے موٴقف سے مکمل اتفاق کرتے ہیں،حامدکرزئی

کابل…افغان صدرحامدکرزئی نے کہا ہے کہ وہ ڈرون حملوں پر نوازشریف کے موٴقف سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور افغانستان کی طرح پاکستان میں بھی کسی غیرملکی کارروائی کیخلاف ہیں۔انھوں نے تحریک طالبان کے رہ نما مولوی فقیر محمد کی افغانستان میں قید ہونے کی تصدیق بھی کی۔جیونیوز کے پروگرام جرگہ کے میزبان سلیم صافی کو کابل میں دیے گئے انٹرویو میں افغان صدرنے کہا کہ وہ معصوم شہریوں پر بمباری کے خلاف ہیں۔ ڈرون کامعاملہ پاکستان اورامریکاکے درمیان ہے۔لیکن وہ ڈرون حملوں کے حق میں نہیں۔ انھوں نے اس معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کی بھرپورحمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔افغان صدرنے الزام عائد کیا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے باعث افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا۔انہوں نے تصدیق کی کہ طالبان رہنما مولوی فقیر محمد ان کی قید میں ہے۔حامد کرزئی نے سلیم صافی کو دیے گئے انٹریو میں افغانستان میں پاکستانی پرچم جلانے جانے کے واقعے پر معذرت بھی کی۔

مزید خبریں :