پاکستان
14 جون ، 2013

چارسدہ، ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب

چارسدہ، ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب

پشاور…دریائے سوات ، چارسدہ ، نوشہرہ کے مقامات پر سیلاب کے باعث کئی مکانات اور کھیتوں میں پانی داخل ہوگیاہے۔ کالام اور ملحقہ علاقوں میں دریا کنارے آباد لوگوں نے احتیاط کے طور پر عمارتوں کو خالی کرنا شروع کردیا ہے۔ دریائے سوات میں نچلے درجے کے سیلاب کی وجہ سے گزشتہ تین روز کے دوران کالام،مانکیال،فضا گھاٹ اور ایوب برج کے مقام پر کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔جبکہ پانیر میں 8مکانات دریا برد ہوگئے ہیں۔کالام روڈ کا کچھ حصہ دریائے سوات میں بہہ جانے کی وجہ سے کالام بازار جانے والا راستہ معطل ہوگیا ہے ۔چارسدہ دریائے کابل میں شب قدر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے فلڈ سیل چار سدہ کے مطابق پانی کا بہاو 95 ہزار کیوسک ریکار ڈ کیا گیا علاقہ شابڑا اور سردار کلی کے کھیت زیرآب آگئے تاہم ابھی تک گھروں میں پانی داخل ہونے یا کسی قسم کے نقل مکانی کے اطلاع نہیں ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ کلاں کے مختلف علاقوں میں پانی داخل ہونے کے بعد اب گڑھی مومن اور ملحقہ دیہات میں بھی پانی علاقے میں داخل ہوچکا ہے۔ اور دریا کابل کے نزدیک رہنے والے عوام نے گھر خالی کرنے شروع کردئیے ہیں جبکہ اہل علاقہ بھی پانی روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔

مزید خبریں :