پاکستان
14 جون ، 2013

حکومت نے بجٹ میں عوام کو ہر لحاظ سے مایوس کیا ، قیصر بنگالی

 حکومت نے بجٹ میں عوام کو ہر لحاظ سے مایوس کیا ، قیصر بنگالی

کراچی…سینئر اقتصادی ماہر قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں عوام کو ہر لحاظ سے مایوس کیا ہے۔بجٹ میں ریو نیو کا 21 فیصد تک ہدف پرجوش اور غیر حقیقت پسندی پر مبنی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ کی جانب سے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام کو معاشی طور پر کمزور کرنے کیلئے مختلف ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔جی ایس ٹی کو 16 سے 17 فیصد کردیا گیا۔ریونیو کو 21 سے چار فیصد تک محدود کرنے سمیت کئی ایسے فیصلے کیئے گئے جو عملاً ممکن نہیں۔ریونیومیں اضا فے کے لیے حکومت کو ایک بار پھر دولت ٹیکس متعارف کرانا ہوگا۔ حکومت جلد از جلد تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک قو می کانفرنس طلب کرئے اور مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

مزید خبریں :