پاکستان
14 جون ، 2013

مفادعامہ کیخلاف کام کرنیوالے حکمران سکون سے نہیں رہ سکتے،کامل آغا

 مفادعامہ کیخلاف کام کرنیوالے حکمران سکون سے نہیں رہ سکتے،کامل آغا

لاہور…مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ یہ 1999 ء نہیں 2013 ء ہے عوامی مفاد کے خلاف کام کرنے والے حکمراں سکون کے ساتھ تخت پر نہیں بیٹھ سکتے، بجٹ پر ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شہری پریشان ہے۔ ایک بیان میں اُ ن کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ٹیکسوں کے نفاذ پر سپریم کورٹ کا نوٹس خوش آئند ہے تمام اپوزیشن اراکین سینٹ نے بجٹ کو عوام دوست بنانے کے لیے اپنے بھر پور آئینی کردار کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ہے عوامی مفاد کے خلاف فیصلوں کو بجٹ سے حذف کروانے کے لیے سینٹ کمیٹی کو سفارشات دینے کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے ،گزشتہ روز اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پارٹی کے اکابرین ،اراکین سینٹ کے ہمراہ تاجروں ، صنعت کاروں ، تعلیمی ماہرین ، ملازمین کے نمائندوں ، کسانوں سے بجٹ کے حوالے سے فیڈ بیک لے رہے ہیں ان معلومات کی روشنی میں تجاویز آج شام تک سینٹ کمیٹی میں پیش کردی جائیں گی۔

مزید خبریں :