14 جون ، 2013
کراچی…جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپتال سے متعلق عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے اور تمام فریقین کا موقف سنا جائے۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے جناح اسپتال ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر جاوید جمالی کا کہنا تھا کہ اسپتال کے ڈائریکٹر اور جوانٹ ڈائریکٹر کی بحالی کے عدالتی حکم نامے کااحترام کرتے ہیں۔ انہوں نے چیف اجسٹس سندھ ہائی کورٹ اور سندھ حکومت سے اپیل کی کہ اسپتالوں کے معاملات کے لئے واضح پالیسی اپنائی جائے۔عدالتی حکم امتناعی سے چند مخصوص افراد اپنے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔