پاکستان
14 جون ، 2013

خیرپور : رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان روپوش قرار

خیرپور…خیرپور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان سمیت 5ملزمان کو روپوش قرار دیدیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمے کا چالان اور ایک ملزم دلشاد وسان کو بھی پیش کیا گیا۔عدالت نے نواب علی وسان سمیت نامزد 5ملز مان کو روپوش قرار دیا ہے۔نواب علی وسان سمیت 6 افراد کیخلاف الیکشن کے روز ایک شخص کو قتل اور 6 افراد کو زخمی کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔نواب علی وسان نے مقدمہ درج ہونے کے بعد عبوری ضمانت کرائی تھی بعد میں ضمانت مسترد ہونے پر 8 جون کو نواب علی وسان عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :