کاروبار
14 جون ، 2013

فیکٹری مالکان نے سیمنٹ کی بوری 45روپے تک مہنگی کردی

فیکٹری مالکان نے سیمنٹ کی بوری 45روپے تک مہنگی کردی

اسلام آباد…سیمنٹ ڈیلرز نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس کو جواز بنا کر فیکٹری مالکان نے سیمنٹ بوری کی قیمت میں 40 سے 45 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، یہ اضافہ ملکی تاریخ میں ابتک ایک ریکارڈ ہے سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف سعید نے جیو نیوز کو بتایا کہ بجٹ میں 6 سے 7 روپے ٹیکس لگا یا گیا ہے باقی اضافہ سیمنٹ فیکٹری مالکان نے خود کر لیا ہے ، یہ اضافہ سراسرناجائز ہے جس کیخلاف احتجاج کریں گے۔آصف سعید نے بتایا کہ سیمنٹ کی بوری 40 سے 45 روپے مہنگی کردی گئی ہے جس کے بعد اسکی قیمت 495 روپے کی ہوگئی ہے ، ادھر دکان داروں کا کہنا ہے کہ اصل منافع توسیمنٹ مالکان کما تے ہیں گاہک خواہ مخواہ ہم سے لڑتے ہیں۔


مزید خبریں :