پاکستان
18 جنوری ، 2012

نوازشریف کی تاحیات نااہلی،کارروائی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

نوازشریف کی تاحیات نااہلی،کارروائی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

لاہور…مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں 22 سال سے زیر التوا درخواست کا ٹائٹل پیج غائب ہو گیا۔ عدالت نے کیس پر کارروائی پھر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔اقبال جعفری ایڈووکیٹ نے 1990 میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ نواز شریف نے اربوں روپے کا سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا اور سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔ ان پر تاحیات الیکشن لڑنے پر پابندی لگاتے ہوئے نااہل قرار دیا جائے۔ یہ کیس چیف جسٹس کے روبرو پیش کیا گیا تو درخواست کا ٹائٹل صفحہ نہیں تھا۔ جس پر وکیل نے درخواست میں ترمیم کی اجازت مانگی عدالت نے ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :