15 نومبر ، 2024
جاپان میں تدفین کرنے والے ایک ادارے نے منفرد کیفے کھولا ہے جہاں لوگوں تابوت میں لیٹنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
جاپانی شہر فوتسو سے تعلق رکھنے والے ادارے Kajiya honten نے یہ کیفے کھولا ہے۔
ادارے کے مطابق تابوت بنیادی طور پر زندگی اور موت کی عکاسی کرتا ہے۔
اس پروگرام کے تحت گولڈ، سبز اور زرد رنگوں کے 3 مختلف تابوتوں میں لوگوں کو لیٹنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
ہر تابوت پر پھولوں کے نقش و نگار بنائے گئے ہیں جبکہ اس کے اندر لیٹنے والوں کے لیے یہ تجربہ ہر ممکن حد تک آرام دہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
مگر تابوت میں کچھ دیر رہنے کا تجربہ اتنا سستا نہیں کیونکہ اس کے لیے 2200 ین فیس ادا کرنا ہوگی۔
کمپنی کے 48 سالہ صدر Kiyotaka Hirano نے بتایا کہ انہیں اس کا خیال ایک ذاتی تجربے سے آیا۔
جب وہ 24 سال کے تھے تو ان کے والد اچانک انتقال کرگئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تجربے سے لوگوں کو اپنے گھر والوں سے تعلق کا تجزیہ کرنے میں مدد ملے گی اور توقع ہے کہ لوگوں کو تابوت میں رہنے کا تجربہ اچھا محسوس ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ تابوت سے باہر نکلنے پر لوگوں کو احساس ہوگا کہ ان کی نئی زندگی شروع ہو رہی ہے۔