پاکستان
11 مارچ ، 2012

پشاور:بڈھ بیر میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق،دس زخمی

پشاور:بڈھ بیر میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق،دس زخمی

پشاور …پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور10 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکا پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں سیفن چوکی کے قریب واقع جنازہ گا ہ کے اندر ہوا جہاں جنازہ پڑھایا جارہا تھا،دھماکے سے جنازہ میں شریک 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص دم توڑ گیا ،دھماکے کے بعدامدادی کارروائی شروع کردی گئیں ہیں اورلوگ پرائیوٹ گاڑیوں میں زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا رہے ہیں۔پولیسکے مطابق ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

مزید خبریں :