پاکستان
11 مارچ ، 2012

پشاور:بڈھ بیر میں خودکش دھماکے سے 8افراد جاں بحق،متعدد زخمی

پشاور:بڈھ بیر میں خودکش دھماکے سے 8افراد جاں بحق،متعدد زخمی

پشاور:بڈھ بیر میں خودکش دھماکے سے 8افراد جاں بحق،متعدد زخمی
پشاور …پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں خود کش دھماکے سے 8افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکا پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں سیفن چوکی کے قریب واقع قبرستان کے جنازہ گا ہ کے اندر ہوا جہاں جنازہ پڑھایا جارہا تھا،دھماکے سے 8افراد جاں بحق اور متعدد شرکازخمی ہوگئے، زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔دھماکے کے زخمیوں کو پرائیوٹ گاڑیوں میں لیڈی ریڈنگ اورخیبر ٹیچنگ اسپتال پہنچا یا گیا۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق اب تک 5 لاشیں اور29زخمی اسپتال لائے جاچکے ہیں ، جیو نیوز کے نمائندے شکیل فرمان علی کے مطابق دھماکے میں 8افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے ،پولیس نے دھماکے کو خودکش قرار دے دیا ہے، دھماکے کے مقام سے ایک خودکش جیکٹ اور بال بیرنگ بھی ملے ہیں۔جیونیوز کے نمائندے کے مطابق نمازہ جنازہ مقامی شخص کی اہلیہ کی ادا کی جارہی تھی جس میں اے این پی کے رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرخوش دل خان بھی شریک تھے جو محفوظ رہے۔

مزید خبریں :