11 مارچ ، 2012
پشاور …پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نماز جنازہ کے دوران خود کش دھماکے سے 13 افراد جاں بحق اور32 زخمی ہوگئے۔پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں واقع جنازہ گاہ میں ایک خاتون کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی، ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی خوشدل خان بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔ نماز کے بعد میت تدفین کے لئے جونہی اٹھائی گئی تو دھماکہ ہوگیا،جسسے انسانی اعضاء ہر طرف بکھر گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خود کش تھا۔ جس میں13 افراد جاں بحق اور32 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور خیبر ٹیچنگ اسپتال پہنچا گیا گیا۔ جہاں بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ سے خود کش جیکٹ کے ٹکڑے اور بال بیرنگز بھی ملے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر خوشدل خان چند لمحے پہلے جنازہ گاہ سے نکل گئے تھے اور بال بال بچ گئے۔