17 جون ، 2013
ہے سی فی…عالمی چمپئن اسپین نے کنفیڈریشنز کپ کے میچ میں یوروگوئے کو دو ایک سے شکست دے دی برازیل کے شہر ہے سی فی میں کھیلے گئے میچ میں اسپینش ٹیم چھائی رہی، کھیل کے آغاز میں فیبریگاس نے گول اسکور کرنے کا موقع ضائع کیالیکن 20ویں ہی منٹ میں پیڈرو کے گول نے اسپین کو ایک صفر کی برتری دلادی۔کھیل کے 32ویں منٹ میں روبرٹو سولڈاڈو نے اسپین کی جانب سے دوسرا گول کرکے اسکور دو صفر کردیا۔یوروگوئے کی جانب سے میچ کا واحد گول 88ویں منٹ میں لوئی سواریز نے اسکور کیا۔