17 جون ، 2013
نئی دہلی…بھارت نے دشمن کی جانب سے 5ہزاکلومیٹر کے فاصلے سے فائر کئے جانے والے میزائل کا راستہ روکنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے دشمن کے کسی میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے روکنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے، جس سے چین کے خطرے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔یہ اہلیت بھارت کے محکمہ دفاع نے بیلسٹک میزائل ڈیفنس شیلڈ کے تحت حاصل کی ہے۔بھارتی محکمہ دفاع کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ بیلسٹک میزائل ڈیفنس پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں اویناش چندرا نے بتایا کہ پروگرام کے تحت بی ایم ڈی شیلڈ 2ہزار کلومیٹر تک کے فاصلے سے فائر کئے گئے دشمن کے میزائل کو روک سکتی ہے،جس کے بعد پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں بی ایم ڈی کی صلاحیت 5ہزار کے فاصلہ تک سے فائر کئے جانے والے میزائل کے خطرے سے نمٹنے تک بڑھائی جارہی ہے۔