پاکستان
17 جون ، 2013

امریکی وزیرخاجہ کی نوازشریف کوہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

امریکی وزیرخاجہ کی نوازشریف کوہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد…امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو فون کر کے مبارکباد دی ہے اورپاکستان میں نئی جمہوری حکومت کو ہر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن وامان کے لئے پاکستان اہم ہے جبکہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریگی،باہمی مفادات اور مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے اعلیٰ سطح کے دورے ضروری ہیں۔پیر کو دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیر اعظم نواز شریف کو فون کر کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و امان کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ امریکی حکومت پاکستان میں نئی جمہوری حکومت کی مکمل حمایت کرے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جان کیری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت امریکا کے ساتھ تعلقات دو طرفہ اعتماد اور باہمی احترام کی بنیاد پر امریکا سے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم رکھتی ہے۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک مذاکرات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ جان کیری نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردارکو سراہا اور وزیراعظم نوازشریف کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں :