17 جون ، 2013
لاہور…ڈی سی او لاہور نسیم صادق کا کہنا ہے کہ جن گاڑیوں میں سی این جی ڈالنے پر پابندی ہے ان میں گیس ڈالنے پرسخت کارروائی کی جائے گی ،حادثے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری پیٹرول پمپ انتظامہ پر ہو گی ،ڈسرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نسیم صادق نے پیٹرول پمپ مالکان اور سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات میں کہا کہ شہر کے تمام پیٹرول پمپوں کے ساتھ برابر کا سلوک کیا جائے گا ،ملاوٹ شدہ پیٹرول کی فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی نہ ہی کوئی سفارش مانی جائے گی،۔ڈی سی او کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ اور سی این جی ایسوسی ایشن کے جائزمسائل کو حل کیا جائے گا۔