پاکستان
17 جون ، 2013

مظفر گڑھ: کھیتوں میں جانے والی بچی پر کتے کا حملہ، زمیندار کیخلاف مقدمہ

مظفر گڑھ: کھیتوں میں جانے والی بچی پر کتے کا حملہ، زمیندار کیخلاف مقدمہ

مظفر گڑھ … مظفرگڑھ میں پیاز توڑ نے کیلئے جانے والی بچی پر کتے نے حملہ کردیا، زمیندار کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزم کو عبوری ضمانت کے باعث گرفتار نہیں جاسکا۔ پولیس کے مطابق لنڈی پتافی میں 6 سالہ بچی زبیدہ پیاز توڑنے کیلئے اپنے ماموں جاوید کے کھیت میں گئی تو وْہاں پر کھیت کی نگرانی کیلئے موجود کتوں نے اس پر حملہ کر دیا جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی۔ لڑکی کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بچی کے والد طالب کی مدعیت میں جاوید کیخلاف تھانہ بیٹ میر ہزار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملزم کی بیوی شاہدہ بی بی اور بچی کی نانی کا موٴقف ہے کہ جان بوجھ کر واقعہ کو بڑھایا جا رہا ہے ،جس وقت زبیدہ کو کتے نے کاٹا اس وقت جاوید موقع پر موجود ہی نہیں تھا ۔ ملزم جاوید نے ایڈیشنل سیشن جج سے 19جون تک عبوری ضمانت کروائی ہوئی ہے جس کے باعث پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتی۔

مزید خبریں :