پاکستان
17 جون ، 2013

گوجرانوالہ میں کم سن طالب علم کا اغواء اور قتل

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں کمسن طالب علم کو اغواء کرکے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد سر میں اینٹیں مار مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ وزیر آباد کے نواحی گاوٴں علی نگر کے رہائشی ظفر نے بتایا کہ اس کا 13 سالہ بیٹا گھر سے باہر نکلا تھا اور اب تیسرے روز اس کی کھیتوں سے لاش ملی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے اور 3 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :