17 جون ، 2013
اسلام آباد… وزیر اعظم نواز شریف نے ڈاکٹر حسن روحانی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبار ک دیتے ہوئے کہاہے کہ پاک ایران تعلقات کی مشترکہ اورگہری تاریخ ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک ایران قریبی ، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکا م اور عوام کی خوش حالی چاہتے ہیں۔