پاکستان
17 جون ، 2013

سندھ بھر میں وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ

سندھ بھر میں وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ

کراچی…سانحہ کوئٹہ اور کراچی میں وکلا ء کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ بھر میں وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔سندھ بار کونسل کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ اور کراچی میں وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔وکلاء کے بائیکاٹ کے باعث کراچی میں سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں عدالتی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے۔بار ایسو سی ایشنز کے جنرل باڈی اجلاس ہوئے جن میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت اور جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید خبریں :