17 جون ، 2013
اسلام آباد…فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں گریڈ17 سیگریڈ19 تک کے ڈیپوٹیشن پرتعینات افسروں کوتواپنے محکموں میں واپس بھیج دیاگیاہے تاہم ڈیپوٹیشن پرتعینات گریڈ سات سے گریڈسولہ تک کے 142 ملازمین تاحال کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جیو نیوز کو گریڈ 7 سے گریڈ 16تک کے مختلف محکموں سے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات اہلکاروں کی فہرست موصول ہوئی ہے، جس کے مطابق ادارے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 66اہلکار صر ف سندھ پولیس سے تعینات ہیں۔ ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرتعینات ملازمین مختلف اداروں مثلا پی ایم ڈی سی ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، وزارت خوراک ، وزارت صحت وغیرہ سے تعلق رکھتے ہیں۔