پاکستان
18 جون ، 2013

لودھراں: ایکسائز پولیس کی نمبر پلیٹ گاڑی سے ڈکیتیاں ، 4ڈاکو گرفتار

لودھراں: ایکسائز پولیس کی نمبر پلیٹ گاڑی سے ڈکیتیاں ، 4ڈاکو گرفتار

لودھراں…لودھراں میں پولیس تھانہ صدر نے اسلام آباد ایکسائز پولیس کی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں ڈکیتیوں میں ملوث چار مبینہ ڈاکو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق منگل کی صبح موٹر وے پولیس نے ایک مشکوک کاررکو روکا۔کار پر پچھلی طرف اسلام آباد ایکسائز پولیس کی نمبر پلیٹ اورآگے ایم این اے کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی،لیکن ڈرائیور نے کارفوراً ہی دوسری سڑک پر موڑ دی جس پر موٹر وے پولیس نے اس کا تعاقب کیا اورچار مبینہ ڈاکووٴں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور واردات کے دوران آنکھوں میں ڈالنے والی سرخ مرچیں برآمد کر لیں۔ بتایا گیاہے کہ دو ڈاکووٴں کا تعلق لودھراں اور دو کا ملتا ن سے ہے، ایک ڈاکو فرارہو گیا۔

مزید خبریں :