18 جون ، 2013
اسلام آباد…این آراو کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت پاکستان کی جانب سے سوئس حکومت کولکھے گئے خط کاجواب سوئس حکام نے دے دیاہے۔سوئس حکام کا جواب وزارت قانون کو سربمہر لفافے میں موصول ہوگیا۔دی نیوزکے ایڈیٹرانویسٹی گیشن انصارعباسی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون زاہد حامد آج اس لفافے کوکھولیں گے، جس کے بعد واضح ہوجائے گا کہ صدر آصف زرداری اور دیگر افراد کے خلاف کرپشن کے مقدمات دوبارہ کھولے جا سکتے ہیں یا پھر مقررہ وقت گزر جانے کے بعد ان مقدمات کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ ذریعے کے مطابق نگراں حکومت نے سوئزرلینڈ میں قائم اپنے سفارتی مشن سے کہا تھا کہ وہ 2008 میں سوئس عدالتوں میں مقدمات ختم کرنے کیلیے اٹارنی جنرل کی جانب سے لکھے گئے خط کے حوالے سے سوئس حکومت کا موقف معلوم کرے۔