پاکستان
18 جون ، 2013

ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سے متعلق پولیس سے رپورٹ طلب

 ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سے متعلق پولیس سے رپورٹ طلب

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سے متعلق پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت تین جولائی تک ملتوی کردی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے 9 کارکنان لاپتہ ہیں، جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی طور پر غائب کررکھا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کارکنوں کی زندگی محفوظ بناتے ہوئے انہیں بازیاب کرنے میں اپنا کردار اداکرے۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بازیابی سے متعلق پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :