پاکستان
18 جون ، 2013

ممبئی حملے: گواہوں پر جرح کیلئے پاکستانی وفدکو دورہ بھارت کی اجازت

کراچی…محمد رفیق مانگٹ… برطانوی اخبار’دی میل‘ کے مطابق بھارت نے 26نومبر کے ممبئی حملوں کے کیس میں گواہوں پر جرح (کراس جانچ پڑتال )کیلئے پاکستانی عدالتی کمیشن کو دورے کی اجازت دے دی ۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے بالآخر اس بات پر اتفاق کرلیا ہیکہ پاکستانی پینل کو چار کلیدی گواہوں پر جرح کی اجازت دی جائے، بھارت کا یہ اقدام باہمی اس بات کا اشارہ ہے کہ اسلام آباد پر سرحد پار ممبئی حملوں کے مقدمے کی سماعت میں تیزی لانے پر دباوٴ ڈالا جائے۔ جن گواہوں پر جرح کی جائے گی ان میں اس مقدمے کا تفتیشی افسر، اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرنے والا مجسٹریٹ اور حملہ آوروں کے پوسٹمارٹم کرنے والے دو ڈاکٹر شامل ہیں۔پاکستان کی طرف سے ان پر جرح پر اصرار کیا گیا تھا۔بھارتی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کمیشن کی طرف سے مقدمے کی سماعت میں تاخیر کی وجہ گواہوں پر جرح نہ کرنے کی بتائی گئی تھی لہذا بھارت نے پاکستانی کمیشن کو دورے کی اجازت دی ہے تاکہ مقدمے کی سماعت میں تیزی لائی جاسکے۔ عدالتی کمیشن نے ایک بار بھارت کا دورہ کیا ہے، لیکن ان کے فراہم کردہ ثبوتوں کو راولپنڈی میں ٹرائل کورٹ نے قبول نہیں کیا تھا ۔عدالت نے گواہوں پر پینل کی جرح نہ ہونے کی وجہ سے تفتیش کو مسترد کردیا تھا۔

مزید خبریں :