18 جون ، 2013
اسلام آباد…ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں مزید ایک روپے 12پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، نیپرا بدھ کو سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔ نیپرا کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مئی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 12پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا ہے ، درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ مئی کے مہینے میں فرنس آئل پر ساڑھے 35فیصد بجلی پیدا ہوئی جس سے ایک یونٹ 16روپے سولہ پیسے میں تیارہوا۔بجلی کی قیمت میں اضافے کااطلاق کے ای ایس سی پرنہیں ہوگا۔