پاکستان
18 جون ، 2013

حامدکرزئی کے بیان پر تشویش،خارجہ پالیسی پرادارے یک جا ہیں،پاکستان

حامدکرزئی کے بیان پر تشویش،خارجہ پالیسی پرادارے یک جا ہیں،پاکستان

اسلام آباد…پاکستان نے افغان صدر حامد کرزئی کے بیان پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اوراس کے اداروں کاقومی سلامتی اورخارجہ پالیسی پراتفاق ہے۔دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے ایک نجی چینل کو حالیہ انٹرویو میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان کے بعض ادارے افغان امن کے حق میں نہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان امن و استحکام پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جزو ہے، جسے تمام پاکستانی ریاستی اداروں کی حمایت حاصل ہے، اس پالیسی کو افغان حکومت کی تائید بھی ملنی چاہئے۔ ترجمان کا کہناہے کہ دہشت گردی کامقابلہ کرنااور خطے سے انتہا پسندی کا خاتمہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

مزید خبریں :