پاکستان
18 جون ، 2013

آئی ایم ایف سے مذکرات کل سے ہوں گے ، پانچ ارب ڈالر ملنے کی توقع

 آئی ایم ایف سے مذکرات کل سے ہوں گے ، پانچ ارب ڈالر ملنے کی توقع

اسلام آباد…وزرات خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذکرات کل سے شروع ہوں گے ،مذکرات میں تین سے پانچ ارب ڈالر قرضہ ملنے کی توقع ہے۔وزرات خزانہ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد آج رات اسلام آباد پہنچ جائے گا اور کل سے باقاعدہ بات چیت کا عمل شروع ہو جائے گا ،حکام کے مطابق آئی ایم ایف سے تین سے پانچ ارب ڈالر کے قرضے کی متوقع ہے ،تاہم اگر آئی ایم ایف نے سہ ماہی بینادوں پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تو قرضہ نہیں لیں گے اور آسان شرائط پر قرضہ لینے کی بات کی جائے گی ،حکام کے مطابق آئی ایم ایف سے اگر قرضہ نہ ملا تو ہم ان سے لیٹر آف کنفرٹ کی بات کریں گے تاکہ ایشائی ترقیاتی بنک اور ورلڈ بنک سے قرضے کے حصول کے لیے بات چیت کی جا سکے۔ رواں سال پاکستان نے آئی ایم ایف کے تین ارب ڈالر واپس کرنے ہیں۔حکام کے مطابق رواں سال پاکستان کو تھری جی لائسنس کی آکشن سے ایک ارب ڈالر سے زاہد ،اتھادی فنڈ اور پی۔سی۔ایل کے باقاعدہ جات کی آمدن متوقع ہے۔

مزید خبریں :