پاکستان
18 جون ، 2013

خسرے سے بچاوٴ اور علاج کی سہولتوں کو مزید موٴثر بنایا جائے،شہبازشریف

خسرے سے بچاوٴ اور علاج کی سہولتوں کو مزید موٴثر بنایا جائے،شہبازشریف

لاہور…پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف نے محکمہ صحت کوہدایت کی ہے کہ خسرے سے بچاوٴ اور علاج معالجے کی سہولتوں کو مزید موٴثر بنایا جائے جبکہ صوبائی وزیر صحت روزانہ اسپتالوں کے دورے کرکے روزانہ رپورٹ پیش کریں۔لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بچوں کو خسریسے بچانے اور متاثرہ بچوں کے علاج کیلیے تمام ضروری وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں اور وہ خود بھی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں ،انہوں نے صوبائی وزیر صحت کو ہدایت کی کہ وہ لاہور کے علاوہ فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی جائیں اور خسرے کے تدارک کے حوالے سے صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لیں،انہوں نے خسرے کی روک تھام اور متاثر ہ بچوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں :