18 جون ، 2013
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے شیر گڑھ میں نماز جنازہ کے دوران ہو نے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھما کے کو امن کی کوششوں کو ناکام بنانے کی سازش قرار دیا۔ پشاور سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے شیرگڑھ دھماکے کو بزدلانہ فعل قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اس قسم کی کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف حکومتی عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا ئیں۔