18 جون ، 2013
لاہور…لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سسرالیوں نے دوماہ قبل پیا گھر آنے والی لڑکی کو جہیز میں موٹرسائیکل نہ لانے پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی ، اسپتال میں بیڈ پر پڑی بری طرح جھلسی بدنصیب بشریٰکو والدین نے دو ماہ قبل بادامی باغ کے رہائشی قاسم کے ساتھ شادی کر کے رخصت کیا ،چند ہی روز گزرے تھے کہ کم جہیز کے طعنوں سے پیا گھر جہنم بن گیا،ایک روز بری طرح جھلس کر اسپتال پہنچ گئی ، بشریٰ نے الزام لگایا کہ سسر، ساس اور شوہر موٹرسائیکل اورزیور نہ لانے پر ناراض رہتے،اس رنجش میں اسے آگ لگا دی ،بشریٰ کو اس کے والدین نے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا جہاں زندگی اور موت کے دوراہے پر پڑی ہے ،بشریٰ کے والدین نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ،بشریٰ کے اہلخانہ کے مطابق مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے ۔