پاکستان
18 جون ، 2013

مردان خودکش حملہ 28افراد جاں بحق،57زخمی،عمران مہمند کی تدفین

مردان خودکش حملہ 28افراد جاں بحق،57زخمی،عمران مہمند کی تدفین

پشاور…وزیر اطلاعات و صحت خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے شیر گڑھ میں نماز جنازہ کے دوران دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی عمران مہمند سمیت 28 افراد کے جاں بحق اور تقریبا 57افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے وفاقی حکومت کو خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ مردان کے علاقہ شیر گڑھ میں دھما کا مقامی پٹرول پمپ کے مالک عبداللہ کی نماز جنازہ میں ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھما کا خود کش تھا۔ جس سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی عمران مہمند سمیت 28افراد جاں بحق اور 57سے زیادہ زخمی ہوئے۔ جنہیں تخت بھائی، مردان اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ شوکت یوسف زئی کے مطابق دھماکے کا ٹارگٹ رکن اسمبلی عمران مہمند تھے جنھیں پہلے سے دھمکیاں مل چکی تھیں۔ جس پر انھیں دو پولیس گارڈ زبھی فراہم کیے گئے تھے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے دھماکے اور اس میں انسانی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔تاہم وفاقی حکومت اس سلسلے میں واضح پالیسی کا اعلان کرے۔دریں اثناء ایم پی اے عمران مہمند کی تدفین عمل میں آگئی ہے۔

مزید خبریں :