پاکستان
18 جون ، 2013

خودکش حملہ: انسانیت دشمن معصوموں کو نشانہ بنارہے ہیں،وزیراعظم

خودکش حملہ: انسانیت دشمن معصوموں کو نشانہ بنارہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد…وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے مردان کے علاقے شیر گڑھ میں نماز جنازہ میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت دشمن معصوم انسانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے مردان کے علاقے شیرگڑھ میں نمازجنازہ کے موقع پر دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔وزیراعظم نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

مزید خبریں :