19 جون ، 2013
اسلا م آباد…متحدہ قومی مومنٹ نے کراچی میں ماورائے عدالت قتل کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ہے۔قومی اسمبلی میں متحدہ کے رکن یونس اقبال نے اسمبلی کہا کراچی میں قتل عام جاری ہے، حکومت کچھ نہیں کررہی،وزیرداخلہ کراچی کے حالات کا نوٹس لیں ،جس کے بعد ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کراچی میں ماورائے عدالت قتل کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔