11 مارچ ، 2012
لاہور … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے لاہور کی مون مارکیٹ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین اور متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کردیئے۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس لاہور میں ایک تقریب کے دوران وزیراعظم نے امدادی رقوم کے چیک متاثرین کو دیئے۔ مون مارکیٹ میں 7 دسمبر 2009ء کو دھماکوں کے دوران 12 خاندان متاثر ہوئے تھے، وزیراعظم نے تمام خاندانوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں اقوام عالم کے ساتھ تھی جس کی پاداش میں ملک میں دہشت گردی کی صورتحال کا سامناکرنا پڑا۔