کھیل
18 جنوری ، 2012

پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 7 وکٹ پر 288 رنز بنالئے

پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 7 وکٹ پر 288 رنز بنالئے

دبئی … پاکستان نے حفیظ، توفیق عمر اور مصباح الحق کی ففٹیز کی بدولت انگلینڈ کے خلاف 7 وکٹ پر 288 رنز بنالئے۔ پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 96 رنز کی برتری حاصل کرلی اور اس کی 3 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ دبئی کے اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 114 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ محمد حفیظ نے شاندار 88 اور توفیق عمر نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان مصباح الحق بھی 52 رنز بناکر گریم سوان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ یونس خان 37 ، اسد شفیق 14 ، عبدالرحمان 8 اور اظہر علی 1 رن بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ عدنان اکمل 24 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور گریم سوان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :