11 مارچ ، 2012
واشنگٹن…امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کو خط تحریر کیا ہے جس میں امریکی ایوان نمائندگا ن میں بلوچستان پر پیش کی گئی قرارداد پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔تحریر کئے گئے خط کے متن کے مطابق سفیر پاکستان نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات پاک امریکا تعلقات کو خراب کرتے ہیں جس سے بد اعتمادی کی فضاء قائم ہو تی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگا ن میں بلوچستان پر پیش کی گئی قرارداد اقوام متحدہ کے چارٹرکی بھی خلاف ورزی ہے ۔