دنیا
20 جون ، 2013

انسانوں کی ٹریفکنگ، امریکا کی روس اور چین پر تنقید

انسانوں کی ٹریفکنگ، امریکا کی روس اور چین پر تنقید

واشنگٹن… انسانوں کی اسمگلنگ سے متعلق امریکی روپوٹ پر چین اور روس نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ،روس اور چین سے جاری الگ الگ بیان میں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ کو مسترد کردیاگیا ہے ، دونوں ملکوں کا کہناہے کہ امریکی رپورٹ یکہ طرفہ ہے ، رپورٹ میں امریکا نے روس اور چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انسانوں کی اسمگلنگ روکنے لیے رائج کم ترین معیارات پر بھی پورے اترنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس فہرست میں روس اور چین کو شمالی کوریا اور شام کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دنیا کی 188حکومتوں کو کارکردگی کے اعتبار سے درجات دیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :